بس ایک دفعہ بس ایک دفعہ۔۔۔۔!! کچھ ایسے دن بھی آتے ہیں
جب دھوپ بد ن جھلساتی ہے
اورگرمی خوب ستاتی ہے
لیکن من کی یہ دنیا
اندر سے مسکاتی ہے
ان تپتے صØ+را ÙˆÙ”Úº Ú©Ùˆ دل
گلشن جیسا لگتا ہے
یہ آ گ اگلتا سورج بھی
ٹھنڈا چاند ہی لگتا ہے
اور کبھی یوں ہوتا ہے
کہ ساون بھادوں ہوتی ہے
قوس قزØ+ مدہوش ہوا
رم جھم بھی ہا ں ہوتی ہے
لیکن یہ من کی دنیا
جو پاگل ہے دیوانی ہے
کچھ اکھڑی اکھڑی ہوتی ہے
یہ بارش کے ان قطروں کو
دھتکارتی ہے پھٹکارتی ہے
یہ سوندھی پیاری خوشبو بھی
اک بے معنی بو لگتی ہے
یہ ایسا کیونکر ہوتا ہے
جگ ہنستا ہے دل روتا ہے
جب جھانکا دل کی دنیا میں
تو جانا کیا کچھ ہوتا ہے
جب رب کی باتیں ہوتی ہیں
جب اس کی راتیں ہوتی ہیں
تو سورج سایہ لگتا ہے
پھر سوکھا ساون بھادوں ہے
پھر دشت و جبل سب ساتھی ہیں
پھر تیرگیاں نورانی ہیں
پھر صØ+راؤں میں پانی ہیں
رب سے تھوڑا دور ہوں جب
بے شک لوگ پاس ہوں سب
تو رات میں تپتی دھوپ لگے
پھر دریا سارےسوکھے ہیں
پھر پیٹ بھرے بھی بھوکے ہیں
پھر سبزہ جلتی ریت لگے
پھر Ù…Ø+فل اجڑا کھیت Ù„Ú¯Û’
پھر من کی دنیا سونی ہو
پھر تارے سارے ماند لگیں
پھر اڑتے پنچھی سیانگ لگیں
ہر آگ کو پانی کافی ہے
اس عشق میں پانی کچھ بھی نہیں
اس آگ میں جلنا دکھ ہی نہیں
یہ آگ نہیں گلزار ہے ہاں
ان شعلوں میں آزار کہاں
جب رب کی یادیں آتی ہیں
جب اس کی باتیں ہوتی ہیں
جب اس کی راتیں ہوتی ہیں
پھر ساون بھادوں ہوتا ہے
پھر جنگل میلہ ہوتا ہے
پھر چھاپ تلک بھی ہوتا ہے
پھر موسے نینا ملتے ہیں
پھر مہدی کجل ہوتا ہے
پھر شام سلونی ہوتی ہے
جب ایسا ہی کچھ ہوجائے
تو مرنا کیا اور جینا
پھر رونا کیا اور ہنسنا کیا
پھر میری تیری مرضی کیا
پھر میں بھی کیا اور تو بھی کیا
بس ایک دفعہ بس ایک دفعہ
اے میرے خدا اے میرے خدا
تو کہہ دے کہ یہ میرا ہے
یہ میرا ہے یہ میراہے
یہ بندہ ہاں ہاں میرا ہے
اس بندے کو تم کچھ نہ کہو
ہاں ہاں یہ گناہ توکرتا تھا
پھر بھی مجھ پہ مرتا تھا
اس نے مجھے تھایاد رکھا
میں اس کو آج بھلادوں کیا
اے دوزخ تو بھی پیچھے جا
اے مالک اس کو چھوڑ ذرا
اے جنت اس کی لے لے بلا
یہ میرا ہے یہ میراہے
یہ بندہ ہاں ہاں میرا ہے
بس ایک دفعہ بس ایک دفعہ
تو کہہ دے کاش یہ ایک دفعہ